بھارت آبی جارحیت سےباز نہ آیا،بغیر اطلاع کے 3 جگہوں سے پانی چھوڑدیا، صورتحال مزیدخراب ہونے کا خدشہ
بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے جو کہ مزید 2 روز تک ہیڈ مرالہ پہنچ جائے گا،پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے بغیر اطلاع دیے سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، یہ پانی دریائے چناب اور ستلج میں آئے گا، جس سے پاکستان میں گنڈا سنگھ والا اور دیگر مقامات پر صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے بغیر اطلاع ایک بار پھر 3 جگہوں سے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے پنجاب میںدریائےستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے مزید پانی چھوڑا گیا ہے، جس کے بعد سلال ڈیم سے دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلہ آئے گا، بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے جو کہ مزید 2 روز تک ہیڈ مرالہ پہنچ جائے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع سے آج ہی ستلج میں ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ملی تھی لیکن دیگر مقامات پر پانی چھوڑنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔
بھارت نے دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم سے 15 کلو میٹر دور ننگل ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کے بعد دریائے ستلج میں بھی بھاری مقدار میں پانی چھوڑا ہےجس سے ہریکے بیراج سے بھی ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور بھارت نے وہاں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ننگل ڈیم سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک تک پانی خارج کیا جائے گا، جس سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلابی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
🚨 India opens all gates of Salal Dam. Flood warning in river Chennab issued again in Pakistan in next 24-36 hours. pic.twitter.com/8nKckhbn5k
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) August 30, 2025
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب یا دیگر دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے متعلق بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ وارننگ موصول نہیں ہوئی جب کہ سلال ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کی بھی کوئی آفیشل اطلاع نہیں دی گئی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں،جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس حوالے سےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پانی کے ممکنہ ریلے کے بارے میں انتظامیہ اور شہریوں کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


