صدر ٹرمپ نے نریندر مودی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم ”اپنی برداشت کھو چکے ہیں،امریکی میڈیا


واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنئی ؤ دہلی میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت دورہ کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات میں دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور صدر ٹرمپ بھارتی ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف پر عدم تعاون کے باعث ناخوش ہیں۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ کا بھارت میں کواڈ سمٹ کے لیے دورے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ٹرمپ نے رواں سال بھارت کے دورے کے منصوبے ختم کردیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے کا دعویٰ کیا جبکہ نریندر مودی اس پر مشتعل ہوئے اور یہ صرف ابتدا تھی اور مودی کے غصے میں اضافہ ہوگیا۔
نیویارک ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق 17 جون کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ٹرمپ نے یہ موضوع پھر چھیڑتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی کشیدگی ختم کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے مودی سے ذکر کیا کہ پاکستان انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے جا رہا ہے،اس گفتگو سے واقف عہدیداروں کے مطابق مودی کو بھی اس وقت ایسا عمل کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان سےبھارتی وزیرِاعظم مودی برہم ہو گئے، انہوں نے ٹرمپ کو بتایا کہ حالیہ جنگ بندی کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں اور یہ معاملہ براہِ راست بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا۔
جس پر صدر ٹرمپ نے نریندر مودی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم ”اپنی برداشت کھو چکے ہیں“۔
خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد سے لے کر اب تک بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہے ،امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی 48 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں جن میں ٹیکسٹائل، چمڑا اور خوراک کے شعبے نمایاں ہیں۔
صدر ٹرمپ بارہا مودی سے ٹیرف ڈیل پر بات کے خواہاں رہے لیکن بھارتی قیادت نے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا۔

پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع میں شدت، فلائٹ آپریشن رک گیا
- 6 گھنٹے قبل
 

محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
 

اسلامی ممالک کا اجلاس، غزہ سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا پر زور
- 6 گھنٹے قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 2 گھنٹے قبل
 

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب
- 4 گھنٹے قبل
 

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل
 
پہلے ون ڈے میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کےخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 18 منٹ قبل
 

معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
- 4 گھنٹے قبل
 
ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
 













