اسحاق ڈارکی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات،دونوںممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم
دونوں رہنماؤں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا،دفتر خارجہ


تیانجن : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآرمینیائی ہم منصب آرات میرزویان سے ملاقات کی ہےجس دوران باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ ملاقات میںباقاعدہ مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیااور دونوں رہنماؤں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔
Today, H.E. Foreign Minister of Armenia, Ararat Mirzoyan @AraratMirzoyan, and I are pleased to sign and exchange a Joint Communiqué establishing diplomatic relations between Pakistan and Armenia, on the sidelines of the 25th SCO Summit in Tianjin, China.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 31, 2025
We reaffirmed our… pic.twitter.com/qH0rZWlmfn
اپنے ایکس بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ چند ہفتے میں ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات قائم کر لیں گے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات متوقع ہے، جو تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقع پر ہو گی۔
سفارتی ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ملاقات دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑا موڑ ہو گی، دونوں ممالک سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم اور مثبت رویے میں ہیں اور دونوں ممالک فاسٹ ٹریک پر ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات کے قیام کی کوشیش کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے آرمینیا سے سفارتی تعلقات کے قیام پر پیش رفت سے قبل آذربائیجان اور ترکیے کو خصوصی طور پر اعتماد میں لیا ہے، اس کے علاوہ روس اور ایران کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاک آذربائیجان دوستی اور نگورنوکاراباخ کے متنازعہ علاقہ کی وجہ سے پاکستان نے آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس ملک سے کوئی سفارتی تعلقات ہیں۔
جبکہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے اور آئندہ پر امن طریقے سے معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد دونوں ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پیس پرائز کے لیے نامزد کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بطور ثالث اور گواہ کے طور پر دستخط کیے جس کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا نے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ ہوا۔

لداخ میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات: 4 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایشیا کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ذیابیطس اور کیلے: کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟
- 5 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

بنکاک : سڑک دھنسنے سے گہرا گڑھا بن گیا، قریبی رہائشیوں کا انخلا
- 9 گھنٹے قبل

ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ، ایرانی صدر
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ، سینیٹر فیصل واوڈا
- 9 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا عدالت جانے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل