تھا۔ یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے تصدیق کی کہ بلغاریہ کے حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ اس جیمنگ کارروائی کے پیچھے مبینہ طور پر روس ملوث ہے


بلغاریہ کے شہر پلووڈیو میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس نیویگیشن میں مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب ان کا چارٹر طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا۔
یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے تصدیق کی کہ بلغاریہ کے حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ اس جیمنگ کارروائی کے پیچھے مبینہ طور پر روس ملوث ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا عملی مظاہرہ ہے کہ صدر اپنے موجودہ دورے کے دوران روس اور اس کے پراکسیز کے خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیمنگ کے باوجود طیارہ محفوظ طریقے سے اتر گیا، پائلٹس نے کاغذی نقشے استعمال کرتے ہوئے لینڈنگ مکمل کی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جب صدر فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تا کہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔وہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والے یوکرین اجلاس میں بھی شریک ہوئی تھیں۔
یورپی یونین کے حکام ماضی میں بھی روس پر جیمنگ کارروائیوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ بالٹک اور سکینڈینیوین ریاستیں
بارہا اس مسلے کی نشاندہی کر چکی ہیں جبکہ حالیہ تحقیق میں بھی ثابت کیا گیا ہے کہ روس نے جون 2024 سے چھ ماہ کےعرصے میں بارہا جی پی ایس سگنلز میں مداخلت کی۔
خیال رہے کہ یورپی یونین پہلےہی اس نوعیت کی کارروائیوں کے الزام میں کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس عزم کو مزید تقویت دیتا ہے کہ یورپی یونین اپنی دفاعی صلاحتیوں کو بڑھائے گی اور یوکرین کی حمایت جاری رکھے گی۔

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 3 hours ago
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 2 hours ago

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 2 hours ago

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 5 hours ago

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 5 hours ago

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 5 hours ago

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 2 hours ago

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 3 hours ago

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 5 hours ago