پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالاہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں


مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، ان کے شوہر اور 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالا ہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔
پراسیکیوٹر الفونسو گٹیریس سنتیّان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاشوں کی شناخت 32 سالہ ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹے گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا کے طور پر کی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے قریبی مکینک شاپ کے 3 ملازمین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، لیکن ثبوت نہ ملنے پر انہیں جلد رہا کر دیا گیا۔ حیران کن طور پر یہ افراد پراسیکیوٹر آفس سے باہر نکلنے کے چند ہی منٹ بعد نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کرلیے گئے۔
مزید تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی آٹو ریپئر شاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاندان کو وہیں قتل کر کے لاشیں دوسری جگہ منتقل کی گئیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایسمیرالڈا کے شوہر کو اصل ہدف سمجھا جا رہا ہے، تاہم ایسمیرالڈا خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے باعث کافی نمایاں تھیں۔ وہ اکثر ڈیزائنر برانڈز، مہنگی گاڑیوں، کاسمیٹک سرجریز اور غیر ملکی دوروں کی ویڈیوز اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی تھیں۔
مقامی حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ قتل ذاتی دشمنی ہے، جرائم پیشہ گروہوں یا کسی اور وجہ سے ہوا ہے۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 32 minutes ago





