خیبرپختونخوا میں دریا کے کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ
دریا کنارے غیر منصوبہ بند تعمیرات سے ماحولیاتی اور انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومتی حکام


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے قائم کیے جانے والے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق صوبے کے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو باضابطہ طور پر خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی عمارتوں کے این او سیز منسوخ کیے جائیں جن پر ابھی تک تعمیراتی کام کا آغاز نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ بارشوں اور شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ دریا کنارے غیر منصوبہ بند تعمیرات سے ماحولیاتی اور انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
سوات، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات کے بعد یہ اقدام کرنا ناگزیر سمجھا گیا۔
ذرائع کے مطابق متعدد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز نے جانچ پڑتال کے بغیر غیر قانونی طور پر این او سیز جاری کیے تھے، جس پر صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان این او سیز کو منسوخ کردیا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل


