پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں؛ فاسٹ بولرز سلمان مرزا اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔


شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللہ اتل نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز میں فہیم اشرف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب کو ایک وکٹ ملی۔
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم اور محمد نواز اس میچ میں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں؛ فاسٹ بولرز سلمان مرزا اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
اگر پاکستان افغانستان کے خلاف یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لے گا۔
پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ صائم ایوب، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی رائے ہے، پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں: اسد قیصر
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 7 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 7 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 7 گھنٹے قبل