خیبرپختونخوا زکوٰۃ اینڈ عشر ایکٹ میں بھی ترامیم کی گئیں۔ اب زکوٰۃ و عشر کونسل کے چئیرمین اور ارکان کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی اسمبلی نے ’کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یہ بورڈ مکمل آزادی اور خود مختاری کے ساتھ کام کرے گا۔
اس بل کے مطابق، صوبائی کلائمیٹ ایکشن بورڈ میں 8 انتظامی سیکریٹریز، 2 ارکان اسمبلی اور 4 نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔
کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا مینڈیٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پالیسی کی تیاری، مختلف محکموں سے رابطہ کاری، تحقیق، اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون پر مشتمل ہوگا۔
بورڈ کاربن کریڈٹ کے حصول، نئی موسمیاتی پالیسیاں مرتب کرنے، گرین ہاؤس گیسز کی فہرست تیار کرنے اور کم کاربن معیشت کو فروغ دینے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ، بورڈ کم از کم ہر چار ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس کرے گا۔
اسی اجلاس کے دوران، خیبرپختونخوا زکوٰۃ اینڈ عشر ایکٹ میں بھی ترامیم کی گئیں۔ اب زکوٰۃ و عشر کونسل کے چئیرمین اور ارکان کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا ہے۔
مزید برآں، بل کے تحت تمام ٹھیکداروں سے 0.5 فیصد سوشل پروٹیکشن فیس لی جائے گی، جو تمام حکومتی محکموں، دفاتر اور خودمختار اداروں کے ٹھیکوں پر لاگو ہوگی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل






