چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی


جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تیانمن اسکوائر پر ہونے والی تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف نے شرکت کی جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کےلیے آئے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔
چینی صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
صدر شی جن پنگ نے کہاکہ دنیا اس وقت امن یا جنگ کے فیصلے کے دوراہے پر کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چُننا ہے، چینی صدر نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل کردی۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چینی عوام امن کے لیے پُر عزم اور تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اورمساوات پر مبنی ہو، انہوں نے واضح کیا کہ ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔
پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین چینی فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔
فضائیہ، بحریہ، اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے پریڈ میں حصہ لیا اور صدر شی کو ولولہ انگیز انداز سے سلامی پیش کی۔
پریڈ میں طویل فاصلے تک مارکرنیوالے بین البراعظمی نیوکلیئر ہتھیار بھی شامل تھے، اس حوالے سے دعوی کیا گیا کہ یہ ہتھیار دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فوجیوں کے دستوں نے چند ہی لمحوں میں ٹینکوں اور میزائل بردار فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر حیرت انگیز انداز سے پوزیشن لینے کا بھی مظاہرہ کیا۔

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
- 26 منٹ قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 2 گھنٹے قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 2 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 14 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 13 گھنٹے قبل

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک
- 13 منٹ قبل

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
- 21 منٹ قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 13 گھنٹے قبل

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 13 گھنٹے قبل