اس اقدام کا مقصد سیاحت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے، تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے


چین نے دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، یہ سہولت ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی، اس اقدام کا مقصد سیاحت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے، تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں جن میں فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، آئرلینڈ، پرتگال، ہالینڈ، بیلجیئم، لکسمبرگ، آسٹریا، یونان، ہنگری، سوئٹزرلینڈ، ناروے، فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سلوواکیہ، سلووینیا، رومانیہ، کروشیا، مالٹا اور قبرص شامل ہیں، اس کے علاوہ برطانیہ کی قریبی ریاست موناکو، اینڈورا اور لیختنسٹائن کو بھی اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے۔
یورپ کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک کو بھی یہ رعایت دی گئی ہے جن میں جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، برونائی، سعودی عرب، کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں، اسی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے، لاطینی امریکا کے کئی ممالک جیسے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے بھی ویزا فری انٹری کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ روس کو بھی پہلی مرتبہ اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے، جسے چین اور روس کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے یہ اعلان کچھ حیران کن ہے کیونکہ پاک-چین تعلقات کو "آہنی دوستی" کہا جاتا ہے اور دونوں ممالک سی پیک جیسے بڑے منصوبوں میں قریبی شراکت دار ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال چینی حکومت نے اس حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 12 hours ago

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 12 hours ago

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 11 hours ago

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 7 hours ago

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 6 hours ago

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 12 hours ago
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 11 hours ago

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 7 hours ago

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 7 hours ago

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 10 hours ago













