عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
قرض انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا،اقتصادی امور ڈویژن


عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے قرض انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے، منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو سے ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے عالمی بینک کی جانب سے جن منصوبوں کے لیے قرض فراہم کیا جائے گا ان میں مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپیٹل، سوشل سروس اور گورننس کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک گزشتہ 7 سال میں 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے، سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی شعبے کے لیے دیئے گئے، آنے والے برسوں میں مختلف منصوبوں کے لیے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا گیا جبکہ رواں مالی سال عالمی بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago







