وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے
وزیراعظم جاپانی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، جن میں حکومت، کاروبار، تعلیم اور عوامی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جائے گی،ذرائع


اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان 7 سے 9 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے،یہ کسی بھی پاکستانی وزیرِ اعظم کا 20 سال بعد جاپان کا دورہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی و تجارتی پیکج کا اعلان متوقع ہے، جس میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات کے فروغ سے متعلق متعدد منصوبے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف جاپانی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، جن میں حکومت، کاروبار، تعلیم اور عوامی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جائے گی۔
جاپان سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا دورہ بھی کر رہے ہیں،سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کا دورہ ملائیشیا 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ملائیشیا کی مسلح افواج اور ملائیشیا کی بحریہ کے سربراہان کے دورہ پاکستان بھی متوقع ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ کا ایک اعلی سطح وفد بھی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


