251 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 148 رہا ہوگئے، 51 کی لاشیں ملی اور 48 اب بھی قید ہیں جن میں سے صرف 20 زندہ ہیں


غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دو اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کر دی۔
صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس نئی ویڈیو میں حماس نے جن دو یرغمالیوں کو دکھایا ہے ان میں سے ایک گائے گلبوا-دلل ہیں جب کہ دوسرے کی شناخت علون اوہیل کے نام سے کی گئی ہے۔
اخبار کے مطابق یرغمالی گائے گلبوا-دلال کو آٹھ ماہ بعد پہلی بار کسی ویڈیو یا تصویر میں محفوظ حالت میں دیکھا گیا ہے جبکہ یہ علون اوہیل کی پہلی ویڈیو تصاویر ہیں۔
اس ویڈیو میں گلبوا-دلال ایک کار کے اندر موجود ہیں اور بتا رہے ہیں کہ انھیں تقریباً 22 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی حالیہ ہے۔
علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے کی ہے جنھوں نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والا دوسرا یرغمالی علون اوہیل ہیں،فروری میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے یرغمالیوں نے اطلاع دی تھی کہ وہ علون اوہیل کے ساتھ قید تھے۔
اُس وقت ان کی والدہ نے رہا ہونے والے یرغمالیوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ علون بھوکے، زنجیروں میں بند اور بے شمار زخموں کے ساتھ ایک سرنگ میں ہیں،تاہم خاندانوں نے میڈیا کو اپنے پیاروں کی اس ویڈیو کو شائع کرنے کی اجازت نہیں دی۔؎
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس نے حملہ کیا تھا، جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے، جبکہ اس دوران حماس نے اسرائیل سے جاتے ہوئے 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 148 یرغمالیوں کو زندہ رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ 51 کی لاشیں ملی ہیں اور 8 کو اسرائیلی فوج نے زندہ بازیاب کرایا ہے۔
اس وقت بھی 48 یرغمالی حماس کے قبضے میں ہیں، جن میں سے صرف 20 زندہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ بقیہ کی صرف لاشیں دستیاب ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل





