Advertisement
تفریح

ناموربالی وڈ اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنزجیسی فلمیں شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 6 2025، 5:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ناموربالی وڈ اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف معاون اداکار آشیش ورنگ جمعہ کے روز علالت کے باعث 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کچھ عرصے سے علیل تھے تاہم ان کی موت کی درست وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

آشیش ورنگ نے نہ صرف فلموں بلکہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اوراشتہارات میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،انہوں نے کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنزجیسی فلمیں شامل ہیں۔

اپنے فلمی کیریئرکے دوران آشیش ورنگ نے بالی وڈ کے کئی بڑے ستاروں کیساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویرسنگھ اورہدایت کارروہت شیٹی شامل ہیں۔

اداکارکے اچانک انتقال کی خبرنے ان کے مداحوں، ساتھی فنکاروں اورفلم انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچارکر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے دکھ اورخراج عقیدت کے جذبات کا اظہارکیا ہے۔

Advertisement