پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
جی ٹی روڈ پر واقع موبائل مرمت کی دکانوں پر کی گئیں، جن کے دوران موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف ہری پور میں مختلف مقامات پر مشترکہ چھاپے مارے۔
یہ کارروائیاں فوارہ مسجد موچی بازار اور مین جی ٹی روڈ پر واقع موبائل مرمت کی دکانوں پر کی گئیں، جن کے دوران موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔
موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے NCCIA کے حوالے کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کی خرید و فروخت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحفظ اور محفوظ کمیونیکیشن سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ٹی اے اور NCCIA اس مقصد کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری،کراچی میں آج شام بارش متوقع
- 31 منٹ قبل

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 12 گھنٹے قبل

7 ستمبر یوم فضائیہ، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کا لندن کی سڑکوں پر احتجاج
- 38 منٹ قبل

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 12 گھنٹے قبل

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 12 گھنٹے قبل

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 12 گھنٹے قبل

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 11 گھنٹے قبل

واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
- 33 منٹ قبل