واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
احتجاجی مارچ میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی" (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی" کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 6 ریپبلکن اکثریتی ریاستوں سے آئے ہوئے اہلکاروں سمیت 2 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ اگرچہ ان کی مدتِ قیام واضح نہیں ہے لیکن امریکی فوج نے ڈی سی نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی کو 30 نومبر تک بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جرائم کی شرح کو جواز بنا کر فوج کی تعیناتی کا حکم دیا تھا، حالانکہ محکمہ انصاف کے مطابق 2024 میں واشنگٹن میں پرتشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین سطح پر رہی تھی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago





