پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا
1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل تھے۔
انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے شیئرز مثلاً حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک مثبت زون میں کاروبار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1611 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہوا، امریکی کرنسی 281.65 روپے سے کم ہو کر 281.55 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
- 3 منٹ قبل

ترکیہ: ازمیر کے قریب پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

بی ٹو بی کانفرنس: پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے 9 بڑے معاہدوں پر دستخط
- 2 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب،بشری بی بی سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل

طلباءکے لیے اچھی خبر،ایچ ای سی نے کامن ویلتھ اسکالر شپس کا اعلان کر دیا
- 44 منٹ قبل

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
- 9 منٹ قبل

بہاولنگر میں پل پر سیلفی لیتا نوجوان درئے ستلج میں جاگرا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا ایک اور مشترکہ خط ،فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

سابق بیوروکریٹ منصور قادر نئے الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا حکومت کی احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا ء کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل