ایشیا کپ کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کل 9 ستمبر کو ابوظہبی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے


دبئی: ایشن کرکٹ کونسل ( اے سی سی)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے لیے پاکستان کے 2 امپائرز میچ آفیشلز امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے،جن میں آصف یعقوب اور فیصل آفریدی شامل ہیں۔
اسی طرح سری لنکا، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کے بھی دو دو امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کیا گیا ہے۔ رچی رچرڈسن اور اینڈی پائیکروفٹ میچ ریفری مقرر کر دیئے گئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب آن فیلڈ اور فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کل 9 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گاجبکہ راویتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جا رہا ہے۔ جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کھیل رہا ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago




