Advertisement

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی

اس تحقیق کا مقصد ویکسین کے مدافعتی اثرات کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنا ہے،کمپنی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 8th 2025, 7:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی

ویب ڈیسک:  فائزر اور اس کی جرمن شراکت دار دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی اپ ڈیٹ شدہ کووڈ-19 ویکسین نے بزرگ افراد اور خطرے سے دوچار بالغ مریضوں میں مضبوط مدافعتی ردِعمل ظاہر کیا ہے،جبکہ ابتدائی کلینکل ٹرائل کے دوران بھی اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک جاری حتمی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد شرکاء میں LP.8.1 نامی وائرس کے خلاف بننے والی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز کی سطح میں کم از کم چار گنا اضافہ دیکھا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹرائل 100 بالغ افراد پر مشتمل تھا، جن میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد شامل تھے، نیز 18 سے 64 سال کی عمر کے وہ افراد جنہیں کوئی نہ کوئی بنیادی بیماری لاحق ہے۔

دوا ساز کمپنی  کا مزید  کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد ویکسین کے مدافعتی اثرات کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنا ہے، اور یہ امریکی ادارۂ صحت کی طرف سے مقرر کردہ بعد از مارکیٹ معیارات کی جگہ نہیں لے گی۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ماہرین وائرس کی نئی اقسام کے خلاف ویکسینز کی افادیت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ خاص طور پر خطرے سے دوچار افراد کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
Advertisement