نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
اس تحقیق کا مقصد ویکسین کے مدافعتی اثرات کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنا ہے،کمپنی


ویب ڈیسک: فائزر اور اس کی جرمن شراکت دار دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی اپ ڈیٹ شدہ کووڈ-19 ویکسین نے بزرگ افراد اور خطرے سے دوچار بالغ مریضوں میں مضبوط مدافعتی ردِعمل ظاہر کیا ہے،جبکہ ابتدائی کلینکل ٹرائل کے دوران بھی اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک جاری حتمی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد شرکاء میں LP.8.1 نامی وائرس کے خلاف بننے والی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز کی سطح میں کم از کم چار گنا اضافہ دیکھا گیا۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹرائل 100 بالغ افراد پر مشتمل تھا، جن میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد شامل تھے، نیز 18 سے 64 سال کی عمر کے وہ افراد جنہیں کوئی نہ کوئی بنیادی بیماری لاحق ہے۔
دوا ساز کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد ویکسین کے مدافعتی اثرات کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنا ہے، اور یہ امریکی ادارۂ صحت کی طرف سے مقرر کردہ بعد از مارکیٹ معیارات کی جگہ نہیں لے گی۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ماہرین وائرس کی نئی اقسام کے خلاف ویکسینز کی افادیت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ خاص طور پر خطرے سے دوچار افراد کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل





