فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
فرانس کے وزیر اعظم 364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ حاصل کرسکے


فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہےکہ پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
فرانس کے وزیر اعظم 364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ حاصل کرسکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بائرو نے مالی بحران کے حل کے لیے اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کی قرار داد خود پیش کی تھی تاہم وہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا وزیراعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔
حکومت ختم ہونے پر اپوزیشن رہنما میریں لی پین نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سیاسی صورتحال نے یورپی یونین کی دوسری بڑی معیشت کو سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے اور صدر میکرون کے سیاسی مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون کو اب نئے وزیراعظم کی تقرری کرنا ہوگی یا نئے الیکشن کروا کربحران کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ 2026 کا بجٹ منظور ہو سکے۔ گزشتہ 2 سالوں میں 4 وزرائے اعظم آچکے ہیں اور اب پانچواں وزیراعظم بھی شاید اس سیاسی تعطل کو ختم نہ کرسکے۔
فرانس کی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ حکومتوں کو قانون سازی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 15 hours ago

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 18 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 18 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 12 hours ago
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 17 hours ago

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 14 hours ago

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 16 hours ago

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 12 hours ago

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 17 hours ago

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 19 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)



