نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ' غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کرلیں'۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
اس سے قبل اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر قبضے کے لیے افواج کو منظم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کوبھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، انہوں نےکہا کہ تھا یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، قیمت عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم
- 4 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں جاری بربریت ،ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 44 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 35 منٹ قبل

لاہور: غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل