وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں (فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے) اور عوام کے تبادلے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا


اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مورات نورتیلو نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون،تعلقات اور تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے،صدر قاسم جومارت توکایوف (KASSYM JOMART-TOKAYEV) کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن سے حال ہی میں انہوں نے چین میں ملاقات کی تھی۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش ہے۔

وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں (فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے) اور عوام سے عوام کے تبادلے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی۔
دونوں فریق پچھلے کئی مہینوں سے باقاعدہ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
اس موقع پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے گرمجوش مہمان نوازی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ اپنی تفصیلی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ صدر توکایوف کا آئندہ دورہ اسلام آباد
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 5 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 5 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 8 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل



