راجیہ لکشمی سابق وزیرِاعظم جھالناتھ کھنال کی اہلیہ تھیں


نیپال میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی چترکار ہلاک ہوگئیں۔ مظاہرین نے ان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں فوری طور پر کیرتی پور برن ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجیہ لکشمی سابق وزیرِاعظم جھالناتھ کھنال کی اہلیہ تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
بدعنوانی اور معاشی بدحالی کے خلاف عوامی احتجاج پر تشدد کی نئی لہر میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور متعدد وزراء کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
پرتشدد واقعات میں سپریم کورٹ کی عمارت میں بھی آگ لگنے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مقامی ٹی وی چینلز اور عینی شاہدین نے پارلیمنٹ پر حملے اور آتشزدگی کی رپورٹس دیں۔ احتجاجی مظاہرین وزیرِاعظم کے دفتر میں داخل ہو گئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
اولی کی بھکتاپور کے علاقے بالکوٹ میں واقع نجی رہائش گاہ کو بھی مظاہرین نے نذرِ آتش کر دیا۔ یہ اقدام اُن جھڑپوں کے بعد سامنے آیا جن میں پیر کے روز کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وزیرِابلاغات پرتھوی سبھا گرونگ کے گھر کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ڈپٹی وزیرِاعظم بشنو پاؤڈل، نیپال راسٹرا بینک کے گورنر بشوو پاؤڈل اور سابق وزیرِداخلہ رمیش لیکھک کی رہائش گاہوں پر بھی حملے کیے گئے۔ مظاہرین نے سابق وزیرِاعظم شیر بہادر دیوبا اور اپوزیشن لیڈر پشپا کمال دہل کے گھروں پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی۔
کٹھمنڈو، للیت پور، کوشی، برجنچ اور مکوانپور سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ بازار، شاہراہیں اور عوامی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے کٹھمنڈو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، لیکن ہجوم بدستور مزاحمت کرتا رہا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago





