39 برس کے سیبسٹین لاکورنوکے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے


فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
39 برس کے لاکورنو کے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے، انہیں مستعفی وزیراعظم بائرو کی طرح بجٹ منظوری کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔
فرانس کی پارلیمنٹ نے فرانسوآ بائرو کی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا، ووٹنگ سےپہلے تقریر میں بائرو نے کہا تھا کہ ملک کا بڑھتا قومی قرضہ کفایت شعاری ہی سے کم کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ انکا استعفیٰ اس مسئلے کاحل نہیں۔
بائرو نے اگست میں واضح کیا تھا کہ ملک کا قرض ہر سیکنڈ میں 5 ہزار یورو کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور 50 برسوں میں ایک بھی متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جا سکا جس پر وزیر داخلہ 'برونو ریٹیلیو' نےکہا تھا کہ فرانس تاریخ میں کبھی بھی اس قدر اقتصادی پستی کا شکار نہیں ہوا۔
بائرو کی حکومت 9 ماہ سے بھی کم قائم رہی ہے، وہ بجٹ میں 44 ارب یورو کٹوتی اور ملکی دفاع پر مزید ساڑھے 3 ارب ڈالر یورو خرچ کرنا چاہتے تھے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےلیے ویلفیئر اخراجات منجمد اور دو سرکاری چھٹیوں پر لوگوں کو کام پر بلانا چاہتے تھے اور استحکام کے نام پر امیروں سے حکومت کی مدد چاہتے تھے۔
میکرون اقلیتی حکومت بنانےکےلیے کوشاں ہیں، 577 رکنی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کے بلاک کو اکثریت حاصل ہے مگر وہ حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں۔
لا کورنو ماضی میں کنزریٹو رہ چکے ہیں اور اسی وجہ سے سینٹر لیفٹ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے انکی حمایت مشکل ہے، ایسے میں میکرون کو لاپن اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی حمایت درکار ہوگی۔
فرانس میں بجٹ کے معاملے پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا بھی امکان ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کا خدشہ ہے۔

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- ایک گھنٹہ قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 12 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 27 منٹ قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 12 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 13 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 3 گھنٹے قبل