ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
پولیس نے تفتیش کا دائرہ ابتدائی طور پر خاندانی افراد تک محدود رکھا اور بعد ازاں خاوند کو شامل تفتیش کیا، جس پر ملزم نے چند گھنٹوں میں جرم کا اعتراف کر لیا


لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں خاوند نے اپنی ہی بیوی کے گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے 80 تولے طلائی زیورات چوری کر لیے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، دو سال قبل ماڈل ٹاؤن کی رہائشی خاتون کا دیپالپور کے رہائشی فیصل جاوید سے نکاح ہوا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ان کی شادی ہوئی اور انہوں نے باقاعدہ ازدواجی زندگی شروع کی۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھیں، لیکن جب واپس اپنے گھر پہنچیں تو دیکھا کہ گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات غائب تھے۔ انہوں نے فوری طور پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 80 تولے طلائی زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے تفتیش کا دائرہ ابتدائی طور پر خاندانی افراد تک محدود رکھا اور بعد ازاں خاوند کو شامل تفتیش کیا، جس پر ملزم نے چند گھنٹوں میں جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر زیورات گھر سے برآمد کر لیے۔
ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago





