لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
پٹیشن میں کہا گیا کہ "نہ تو مدعا علیہ نے درخواست گزار کو سنا اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ اب کئی ماہ گزر چکے ہیں، اور درخواست گزار قانونی انصاف کے لیے دربدر ہے۔


لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کے کیس میں 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالتی حکم کے باوجود ان کی درخواست پر کارروائی نہیں کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار نے نیب کو سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے مبینہ غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات کے لیے خط لکھا، جس پر عدالت نے 6 مئی کو نیب کو ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم دیا تھا۔
تاہم نہ تو نیب نے درخواست پر کوئی فیصلہ دیا اور نہ ہی جواب داخل کرایا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پچھلی سماعت پر نیب کی جانب سے کون پیش ہوا تھا؟ جس پر سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
16 جون کو دائر کی گئی پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے دسمبر 2024 میں دائر شکایت پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔ عدالت کے 6 مئی کے حکم کے مطابق، چیئرمین نیب کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ایک ماہ میں شکایت پر فیصلہ کریں اور اس کی اطلاع عدالت کے جوڈیشل رجسٹرار کو دیں۔
اس پر عدالت نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی عدم تعمیل سنگین معاملہ ہے۔
پٹیشن میں کہا گیا کہ "نہ تو مدعا علیہ نے درخواست گزار کو سنا اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ اب کئی ماہ گزر چکے ہیں، اور درخواست گزار قانونی انصاف کے لیے دربدر ہے۔"
درخواست گزار نے عدالت سے آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت چیئرمین نیب کے خلاف فرد جرم عائد کرنے اور توہینِ عدالت کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج ، اجلاس سے واک آؤٹ
- 3 گھنٹے قبل

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیسز رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان قونصلیٹ دبئی کا یو اے ای میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کیلئے اہم پیغام
- 2 گھنٹے قبل

غزہ کا 20 نکاتی منصوبہ: ٹرمپ اگر دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

تابش ہاشمی اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- ایک گھنٹہ قبل

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- ایک گھنٹہ قبل