بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ’’قوم سے غداری‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا "پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملانا شرمناک عمل ہے


ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مصافحہ کرنا بھارت میں تنازع کا باعث بن گیا۔
ٹرافی تقریب کے دوران سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی سے رسمی طور پر ہاتھ ملایا، جسے بھارتی میڈیا نے نمایاں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا، اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا طوفان کھڑا ہو گیا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ’’قوم سے غداری‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا "پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملانا شرمناک عمل ہے۔"
ایک اور صارف نے یاد دہانی کروائی کہ محسن نقوی نے "آپریشن سندور" کے بعد بھارت کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، اس کے باوجود سوریا کمار کا ان سے مصافحہ حیران کن ہے۔
کئی صارفین نے یہاں تک کہہ دیا کہ بھارتی کپتان کو "اپنے چہرے آئینے میں دیکھنے کی ہمت نہیں ہونی چاہیے۔"
واضح رہے کہ ایشیا کپ جیسے بین الاقوامی ایونٹس میں ایسی رسمی ملاقاتیں اور مصافحے سفارتی آداب کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم بھارت میں بڑھتی ہوئی حساسیت اور سیاسی تقسیم کے باعث یہ معاملہ اب خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago




