ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم یو اے ای کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی پوری ٹیم صرف 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ باقی تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ میچ گروپ اے کا حصہ تھا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی۔