اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے، جن میں 9 افراد شہید اور 118 زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے رہائشی علاقوں اور ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا، جب کہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے حوثی حکومت کے فوجی اہداف پر کیے گئے۔ یہ حملے قطر میں حماس کے رہنماؤں پر حملے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔ حوثی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران چھ مختلف ممالک پر حملے کیے ہیں، جن میں فلسطین، لبنان، شام، تیونس، قطر اور یمن شامل ہیں۔