ملتان میں سیلابی صورتحال بدستور سنگین ہے جہاں شہری آبادی کو بچانے کے لیے حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق پانی کا دباؤ جلالپور شہر کو بچانے والے عارضی بند پر برقرار تھا جس کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہو گیا۔
سیلابی ریلہ اب بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑ دیا جائے گا، اور ان علاقوں کو فوری خالی کرانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند، سدھنائی، گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ دیگر کئی بیراجوں پر بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔