جی این این سوشل

جرم

کوئٹہ میں6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے عملدار روڈ پر 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا65 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ میں6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار
کوئٹہ میں6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانے قائد آباد کی پولیس کی جانب سے سول ہسپتال میں بچی کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ، ٹیسٹ کرنےپر رپورٹ مثبت آئی ہے ، پولیس نےبچی کی نشاندہی  پرچھاپہ مار کر ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ،متاثرہ بچی نے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔

 بچی کو گزشتہ روز اسکول سے گھر جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll