خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے مشتبہ شخص کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جن میں وہ ایک کالج طالب علم عمر کا دکھائی دیتا ہے


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک لائیو اسٹوڈیو انٹرویو میں کہا کہ "بڑے پیمانے پر تلاشی کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہی شخص ہے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ "ایک فرد جس نے مشتبہ شخص کو پہچانا، اُس نے اس کی گرفتاری میں مدد کی۔"
ٹرمپ نے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ چارلی کرک کے قتل میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی بولٹ ایکشن رائفل برآمد کرلی گئی ہے، اور قاتل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے مشتبہ شخص کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جن میں وہ ایک کالج طالب علم عمر کا دکھائی دیتا ہے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو 31 سالہ چارلی کرک، جو قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے سی ای او اور شریک بانی تھے، یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے تھے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی موت کا اعلان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کرتے ہوئے لکھا:
"عظیم، بلکہ حقیقی معنوں میں ایک لیجنڈری، چارلی کرک وفات پا گئے ہیں۔"

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل






