توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسترد شدہ بریت درخواستوں کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی، جس پر آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈوکیٹ خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے نومبر 2024 میں بریت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسترد شدہ بریت درخواستوں کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی، جس پر آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی، تاہم اس کے بعد سے اپیل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کی سماعت میں تاخیر سے درخواست گزاروں کے قانونی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے .

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل


