چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ "میں نے بچوں کی طرح سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بار بار بنیادی حقوق کی بات کر رہی تھیں۔ کیا اِس عدالت کے بھی کچھ بنیادی حقوق نہیں؟


اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے وکیل ایمان مزاری سے کمرہ عدالت میں ہونے والی تلخ کلامی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے غیر ضروری تنازع کھڑا کر دیا گیا۔"
چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز پیش آئے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "میں بطور چیف جسٹس اور ایک بڑے کی حیثیت سے اسے سمجھا رہا تھا۔ میں نے کہا کہ آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں لیکن ذاتی حملے نہ کریں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں پکڑ لوں گا۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "ہادی صاحب اُس وقت کھڑے تھے، میں نے ان سے کہا کہ انہیں (ایمان مزاری کو) پکڑ کر لے جائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ اگر ایسا ہوتا تو اس بچی کا کیریئر خراب ہو جاتا۔"
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ "میں نے بچوں کی طرح سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بار بار بنیادی حقوق کی بات کر رہی تھیں۔ کیا اِس عدالت کے بھی کچھ بنیادی حقوق نہیں؟"
انہوں نے زور دیا کہ معاملے کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے اور جو کچھ کہا گیا، وہ نیک نیتی پر مبنی تھا، کسی کو دبانے یا دھمکانے کی نیت نہیں تھی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago


