پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی


ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم 13 ، کپتان جتندر سنگھ 1، حماد مرزا 27 ، محمد ندیم 3 ، سفیان محمود 1، وینایک شکلا 2، زکریا اسلام صفر، شاہ فیصل 1، حسنین شاہ 1 اور شکیل احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 29، صائم ایوب صفر ، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 66 ، کپتان سلمان علی آغا صفر ، حسن نواز 9 ، محمد نواز 19 اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ فخر زمان 23 اور شاہین شاہ آفریدی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل





