Advertisement

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 12th 2025, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ: پاکستان کی  عمان کو 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

عمان کی جانب سے عامر کلیم 13 ، کپتان جتندر سنگھ 1، حماد مرزا 27 ، محمد ندیم 3 ، سفیان محمود 1، وینایک شکلا 2، زکریا اسلام صفر، شاہ فیصل 1، حسنین شاہ 1 اور شکیل احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  160 رنز بنائے۔افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 29، صائم ایوب صفر ، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 66 ، کپتان سلمان علی آغا صفر ، حسن نواز 9 ، محمد نواز 19 اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ فخر زمان 23 اور شاہین شاہ آفریدی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ 
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
Advertisement