Advertisement
پاکستان

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے، اور بھارتی پراکسیوں یا ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 13th 2025, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی اور اس معاملے میں کسی قسم کا ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خارجی عناصر اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں دہشت گردی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ دہشت گرد حملوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، وزیراعظم اور آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق، کور کمانڈر پشاور نے اجلاس میں بتایا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جنہیں بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران فورسز نے "فتنہ الہند" کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ 12 جوان وطن پر قربان ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے، اور بھارتی پراکسیوں یا ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر خارجی ایجنڈے کو فروغ دیتے ہیں اور ان کے لیے نرمی کی بات کرتے ہیں، وہ دراصل ان کے آلہ کار ہیں اور انہیں بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور فوری اقدامات کے لیے تمام ضروری انتظامی و قانونی اقدامات فی الفور کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، اور یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 31 منٹ قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement