آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں افغان شہریوں کی براہ راست مداخلت کے شواہد موجود ہیں


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے لال قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 10 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 بہادر جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" کے خلاف خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فورسز نے خوارج کے زیرِ قبضہ معصوم شہریوں کو بازیاب کرایا۔
آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عبدالجلیل ،نائیک گل جان ، لانس نائیک عظمت اللہ ، سپاہی عبدالمالک ، سپاہی محمد امجد ، سپاہی محمد داؤد ، سپاہی فضل قیوم ، شامل ہیں، جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر کئی شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں افغان شہریوں کی براہ راست مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے باقی عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
یاد رہے، اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا میں کیے گئے سیکیورٹی آپریشنز میں 35 دہشتگرد ہلاک اور 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 2 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 7 گھنٹے قبل

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 2 گھنٹے قبل