وزیراعظم نے کہا کہ جن صارفین سے اگست کا بل پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے، ان کی رقم آئندہ ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کی جائے گی


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔
یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بلوں کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ ان علاقوں سے فی الحال اگست کے بجلی بل وصول نہ کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جن صارفین سے اگست کا بل پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے، ان کی رقم آئندہ ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل معافی یا رعایت سے متعلق حتمی پیکیج آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا "سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹتے، حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔"
انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیوں کو تیز رکھا جائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 7 hours ago

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 8 hours ago

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 9 hours ago

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 6 hours ago

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 8 hours ago

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 8 hours ago

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 4 hours ago

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 7 hours ago

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 10 hours ago

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 11 hours ago