سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بھی بنائی ہے۔ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جاچکی، ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا ہم کریں گے، اس وقت سب سے اہم چیز عوام کی امداد ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن ہوا، اب اہم بات سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کیلئے کام کیا ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے آئندہ سال پہلے سے تیاری کی ہدایت دی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیر محل میں سیلاب سے جانی نقصان بہت کم ہوا، افواج پاکستان، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن کیا، ساری دنیا سیلابی کیفیت کو دیکھ رہی ہے۔سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے، لوگوں کے مکانات اوراملاک کا نقصان ہوا، وزیراعظم نے کہا ہے اگلے 300 دنوں میں عملی پلان کا آنا ضروری ہے، سیلابی پانی نیچے اترنا شروع ہوگیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل بھیج دیں تو متاثرین کیا کریں گے، وزیراعظم نے کہا اگست کے بجلی بل روک دیئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جن لوگوں نے اگست کے بجلی دے دیئے ان کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔ ہم سب ایک قوم اور ملک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہر ایک کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنا بہت غلط بات ہے، ہمارے پاس تمام ریسورس موجود ہیں، آئی ایم ایف ٹیم سے بھی سیلاب متاثرین کی ری ہیبلی ٹیشن اور تعمیر نو پر بات ہوگی۔ انٹرنیشنل سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ملک ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے سہولیات دینا ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمت میں کمی آرہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل





