Advertisement

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری

کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سکیورٹی میں خلل ڈالنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 14 2025، 2:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری

دبئی پولیس نے پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پولیس یونٹس بنائے گئےہیں،کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سکیورٹی میں خلل ڈالنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

بغیر اجازت پچ میں داخل ہونے یا ممنوعہ اشیاء لانے پر 3 ماہ تک قید ہوگی،خلاف ورزی پر5ہزاردرہم سے 30ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، لڑائی جھگڑا، چیزیں پھینکنے پر 10ہزاردرہم سے 30ہزار درہم تک جرمانہ یا قید ہو سکتی ہے۔

Advertisement