Advertisement

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 14th 2025, 10:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی ،بھارت نے 128 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوورمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
 بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں بیٹرز کو صائم ایوب نے اپنے شکار بنایا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، پاکستان کی پہلی وکٹ  پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب  پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

 پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حارث جسپریت بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 17 رنز آؤٹ ہوگئے جبکہ 49 رنز کے مجموعے پر کپتان سلمان علی آغا بھی محض 3 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ابیشیک شرما کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی کریز پر کچھ دیر کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو  وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز  پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شاہین آفریدی نے شاندار  بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

Advertisement
علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی

  • ایک دن قبل
محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع

  • ایک دن قبل
ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا

ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا

  • 9 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے

سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر

کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر

  • 11 گھنٹے قبل
بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

  • 2 دن قبل
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے

  • 11 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی

پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی

  • 9 گھنٹے قبل
9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

  • ایک دن قبل
اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement