کنسرٹ صرف موسیق نہیں، بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر اُن لوگوں کے لیے اُمید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں،علی ظفر

لاہور: معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی کنسرٹ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔
علی ظفر کے مطابق کنسرٹ 27 ستمبر 2025 کو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے، جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔
کنسرٹ کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔شائقین سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس فلاحی کام میں حصہ ڈالیں جہاں موسیقی امید کا پیغام بنے گی۔
علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کنسرٹ صرف موسیق نہیں، بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر اُن لوگوں کے لیے اُمید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں۔ آئیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے
یہ ایونٹ نہ صرف موسیقی بلکہ پاکستان کی انسان دوست برادری کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے، جہاں فن اور احساس یکجا ہو کر حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔
فنڈ ریزنگ کنسرٹ کی ٹکٹس "ٹکٹ والا" ویب سائٹس سے لی جاسکتی ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 24 منٹ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل



