یہ ٹول اپنی تیز ترین رفتار، فوٹو ریئلسٹک کوالٹی اور آسان استعمال کے باعث صارفین کو حیران کر رہا ہے


گوگل کی جیمینی ایپ کے تحت متعارف کرایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول نینو بنانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ یہ ٹول اپنی تیز ترین رفتار، فوٹو ریئلسٹک کوالٹی اور آسان استعمال کے باعث صارفین کو حیران کر رہا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق گوگل کی جانب سے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت( اے آئی) پر مبنی ٹول متعارف کرایا ہے، جس کا نام نینو بنانا ہے۔ اس ٹول سے صارفین اپنے تصاویر کو چند سیکنڈز میں حقیقت کے قریب مناظر میں بدل سکتے ہیں ۔
نینو بنانا ٹول تصاویر کو خوبصورت بتایا ہے اور انہیں ایسا منفرد انداز دیتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی تصاویر کو وائرل کرنے کیلئے اسے بہت استعمال کر رہے ہیں ۔مثال کے طور پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنی تصاویرکو ایک چھوٹے کھلونے کی شکل میں بدل رہے ہیں اور اسے ڈبے میں رکھ کر دکھایا جا رہا جیسے کسی اسٹور سے خریدا گیا ہو۔
اس ٹول کو استعمال کرنے کیلئے صارفین گوگل جیمینائی ایپ میں نینو بنانا ٹول کو اوپن کرنا ہوگا۔ پھر وہاں وہ اپنی تصویر اپلوڈ کرنا ہوگا، صارفین نئے تصویر بھی لے سکیں گے۔ اس کے بعد ٹول میں موجود آسان آپشنز سے تصویر کو بدلنے کے انداز کا انتخاب کریں۔
یہ ٹول چند سیکنڈز میں ہی صارفین کی تصویر کو حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کردے گا۔ جس ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کیا جا سکتا ہے ، یا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کا یہ اے آئی ٹول سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ ا پور کا عہدے سےمستعفی ہونےکا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی ہونگے
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا، کور کمانڈر کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا:نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
- 4 گھنٹے قبل

پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں، علی امین کل گورنر کو استعفیٰ بھجوائیں گے،گوہرخان
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم،فیؒلڈ مارشل کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

شعبہ کیمسٹری کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 3 سائنس دانوں کے نام
- 5 گھنٹے قبل

امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر کا ٹویٹ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میٖڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں د و روز کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی پنجابی گلوکار انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاک -سعودی تعلقات غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہےاس کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیر اعظم
- 40 منٹ قبل