صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
یہ کمپنی کا اس طرز کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور گھر والوں کو اکٹھے ملکر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے،رپورٹ


ویب ڈیسک : صارفین کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے، اوپن اے آئی نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابقاب اس فیچر کو دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جو کہ آئندہ چند روز میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق چی جی پی ٹی کی ایک گروپ چیٹ میں 20 افراد کو شامل کیا جاسکے گا اور ان کے درمیان میسجز کو چیٹ جی پی ٹی کی ریٹ لمٹ کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا،گروپ چیٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی 5.1 آٹو کو استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ بوٹ کے ردعمل کے حوالے سے چند نئی چیزوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا،جیسے چیٹ جی پی ٹی کو سمجھایا جائے گا کہ گروپ چیٹس پر کس طرح کے رویے کا مظاہرہ کرنا ہے اور گفتگو کے بہاؤ میں خاموش رہنا ہے یا کوئی جواب دینا ہے۔
زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ کسی صارف کو اس کی مرضی کے بغیر چیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹ کا حصہ نہیں بنایا جاسکے گا،کسی گروپ چیٹ میں شامل کیے جانے والے افراد کو انوی ٹیشن بھیجا جائے گا اور جب تک وہ اسے قبول نہیں کرے گا، اسے گروپ چیٹ کا حصہ نہیں بنایا جاسکے گا۔
رپورٹس کے مطابق گروپ چیٹس میں شامل افراد کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہوگی۔
خیال رہے کہ یہ اس کمپنی کا اس طرز کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور گھر والوں کو اکٹھے ملکر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
جبکہ ڈائریکٹ میسجنگ کا اضافہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے تجربے کو مکمل طور پر بدل دے گا اور صارفین نہ صرف اے آئی بلکہ اس پلیٹ فارم کو دیگر افراد سے رابطوں یا ملکر کام کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔
اسی طرح گروپ میں شامل ہر فرد کی اپنی پروفائل، یوزر نیم اور پروفائل فوٹو ہوگی تاکہ دیگر افراد کے لیے یہ جاننا آسان ہو کہ میسج کس نے بھیجا، جبکہ وہ میسجز پر ایموجیز سے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے،چیٹ جی پی ٹی کے تمام اہم ٹولز بشمول ویب سرچ، امیج جنریشن، اپ لوڈز، فائل شیئرنگ اور دیگر گروپ چیٹس کے اندر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اوپن اے آئی نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹس کا فیچر محدود ممالک میں متعارف کرایا تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل





