دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
یہ اسکول 47,600 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی تعمیر پر تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے،رپورٹس


دبئی کے جیمز اسکول آف ریسرچ اینڈ انوویشن کو جدید ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور تعلیم کے معیار کی بدولت دنیا کے بہترین اسکولوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں طلباء کو مصنوعی ذہانت کی لیبز، روبوٹکس، ای اسپورٹس، پرفارمنگ آرٹس اور جسمانی کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ مستقبل کے رہنما بن سکیں، اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ اور رہنماؤں میں صنعتی اور علمی ماہرین شامل ہیں تاکہ طلباء کو عملی اور تخلیقی علوم میں مہارت دی جا سکے۔

اسکول کا نصاب برطانوی نظام تعلیم پر مبنی ہے، تاہم اس میں جدید تحقیق اور تخلیق پر مبنی ماڈل بھی شامل کیا گیا ہے، اسکول کی سالانہ فیس تقریباً ایک لاکھ سولہ ہزار درہم سے شروع ہوتی ہے اور اعلیٰ کلاسز کے لیے دو لاکھ چھ ہزار درہم تک جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسکول 47,600 مربع میٹر پر محیط ہے جس میں ایک بلند فٹبال میدان، اولمپک سائز سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ، روبوٹکس لیبز، ڈیزائن اسٹوڈیوز اور تحقیقاتی مراکز موجود ہیں، اور کیمپس میں شمسی توانائی اور جدید پانی کی بچت کے نظام نصب کیے گئے ہیں،جبکہ اس کی تعمیر پر تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
اس حوالے سے جیمز ایجوکیشن کے بانی اور چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ اسکول آنے والے کل کے کلاس روم کی بہترین مثال ہے، جہاں ہر طالب علم کو تخلیق، قیادت اور تحقیق کے مواقع میسر ہوں گے۔

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 5 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 7 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 5 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 5 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 7 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 7 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 3 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 7 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 7 hours ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 5 hours ago








