خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت، بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیا تھا،ترجمان


راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ 31 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبرکو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جن میں مجموعی طور پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جہاں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 خوارج مارے گئے، ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیا تھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 32 منٹ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل


