اگر میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا،پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف
میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا،واقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا،متن


لاہور:پاکستان نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے شرط رکھ دی اور واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی نے ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویے کے خلاف آئی سی سی اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو خط لکھ دیا۔
آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پی سی بی نے اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیااور اپنے خط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میچ سے قبل اور بعد میں بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، آئی سی سی اور ایم سی سی کو واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،کھیل میں سیاست قابل قبول نہیں ہوتی۔
پی سی بی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا،واقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
The PCB has lodged a complaint with the ICC regarding violations by the Match Referee of the ICC Code of Conduct and the MCC Laws pertaining to the Spirit of Cricket. The PCB has demanded an immediate removal of the Match Referee from the Asia Cup.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 15, 2025
پاکستان نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے شرط رکھ دی اور واضح کیا اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے، اسپرٹ آف کرکٹ سے متعلق ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، میچ ریفری کو ایشیا کپ سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسپورٹس مین شپ کی کمی کا مشاہدہ کرنا مایوس کن ہے، کھیل میں سیاست کوگھسیٹنا کھیل کے جذبے کے خلاف ہے، امید ہے مستقبل کی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں شان و شوکت سے منائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے ٹاس میں بھارتی کپتان نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا،جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے کرکٹ روایات سے ہٹ کر مصافحہ نہیں کیا۔

نیپرا کا کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- 9 گھنٹے قبل
پہچان پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو ٹول کٹس کی تقسیم
- 6 گھنٹے قبل

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی توثیق
- 5 گھنٹے قبل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- 7 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ نہ کیا تو ساری محنت ضائع ہو جائے گی: وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 6 گھنٹے قبل