جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا


جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔ جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے۔
پولیس اور این ایچ اے حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف کے باعث موٹروے کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے کو مزید بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی میں کمی متوقع ہے جبکہ دریاؤں میں بہاؤ بھی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔
سیلاب کے باعث شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ لیاقت پور میں دریائے چناب کے اونچے درجے کے سیلاب نے منچن بند کو متاثر کیا جس سے 300 سے زائد گھر دریا برد ہوگئے جبکہ علی پور میں 14 موضع جات کے سیکڑوں دیہات بھی پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور انخلا کے آپریشنز جاری ہیں تاکہ شہریوں اور ان کے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 minutes ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

